بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیلئے نئی مشکل، گھیرا تنگ ہوگیا،بھانجی بھی پھنس گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ، ان کے اہل خانہ، برطانوی حکومت کے ایک وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے خلاف کرپشن پر مقدمات درج کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات بنگلادیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔انسداد بدعنوانی کمیشن(اے سی سی)کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ مقدمات ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں منافع بخش پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے سے متعلق ہیں۔

مقدمے میں نامزد افراد میں برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق بھی شامل ہیں جو شیخ حسینہ کی بھانجی بھی ہیں۔دیگر نامزد ملزمان میں شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ ان کے بیٹے سجیب واجد بھی شامل ہیں۔انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے بتایا کہ ان کی تفتیشی ٹیم کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے دسمبر میں بھی شیخ حسینہ کے خاندان کے خلاف روسی فنڈ سے چلنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں 5 بلین ڈالر کے مبینہ غبن کی تحقیقات شروع کی تھیں۔شیخ حسینہ واجد جو طلبا تحریک کے نتیجے میں اپنا 15 سالہ اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں اور اب تک وہیں مقیم ہیں۔ ان مقدمات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…