پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی، تہلکہ خیز انکشاف

2  فروری‬‮  2021

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے سرگرم رکن کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے حالیہ ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا ہم خیال گروپ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ہم خیال گروپ کا ایک دھڑا وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کی جانب سے مطالبات کی

منظوری کے سلسلے میں کروائی جانے والی یقین دہانیوں کو لے کر گروپ کے دیگر ارکان کو قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ گروپ کا دوسرے دھڑے کو اب بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانیوں پر تحفظات ہیں اور اس نے سینٹ کے الیکشن میں اپنا امیدوار لانے کے لئے ہم خیال گروپ کے ارکان کو قائل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہم خیال گروپ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یقین دہانیوں پر قائل ہو جائے گا یا سینٹ کے انتخابات میں کوئی اپنا امیدوار سامنے لائے گا۔ اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ہم خیال گروپ جو دو دھڑوں میں تقسیم ہوا ہے۔ اس میں ایک دھڑے کی قیادت خواجہ دائود سلیمانی کر رہے ہیں جبکہ دوسرے دھڑے کی قیادت ہم خیال گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس چھینہ کر رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب کی پہلی لائیوسٹاک پالیسی تیار کرلی گئی ہے اور لائیوسٹاک پالیسی منظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔پالیسی سے صوبے میں لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیکٹر کی پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے لائیوسٹاک کا مستند ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

کرتے ہوئے کہاکہ بہترین پلاننگ کے لئے درست اعداد و شمار کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ویٹرنری کلینکس کو چیک کرنے کیلئے پنجاب ویٹرنری ہیلتھ کیئر کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ ویٹرنری ڈاکٹروں کیلئے بھی ہاؤس جاب شروع کی جائے گی جبکہ9ویٹرنری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…