موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر، موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے کوئی کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم ٹولاہورسے کوٹ مومن تک شدیددھندکے باعث بندکردی گئی، موٹروے ا یم تھری لاہورسے خانیوال تک دھندکے باعث ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک اور

لاہورسیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہورسیالکوٹ موٹروے پرحدنگاہ 50 میٹرسے بھی کم رہ گئی ہے، دوسری جانب قومی شاہراہ پرچوہنگ،موہلنوال،مانگامنڈی،پھولنگر، پتوکی،حبیب آباد،رینالہ خورد، اوکاڑہ میں بھی دھندکا راج ہے، ساہیوال،ہڑپہ، چیچہ وطنی میں بھی شدید دھند ہے، ترجمان موٹر وے کے مطابق قومی شاہراہ پر بھی حد نگاہ 50میٹرہے،ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، غیر ضروری سفر کرکے اپنی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ دوسری جانب دھند میں چوری کی انوکھی واردات‘ دھند شدید سردی چور دکان کی دیوار میں نقب لگا کر کھانے پینے کی اشیاء گوشت چْرا کر لے گئے،تفصیل کے مطابق نواحی گاوں تالیہ میں ملک سرور کی کریانہ کی دان میں نامعلوم چوروں نے نقب لگا کرچاول گھی چینی پتی دالیں چوری کر لیں چوروں نے دوکان میں برائلر گوشت اور دیسی انڈے بھی چوری کر لیے:ملک سرور دکاندار کے مطابق چوروں نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان چوری کیا ہے اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی پولیو موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…