پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کے باہر لاکھوں افراد لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر لاکھوں افراد لانے کا ٹاسک مقامی قیادت کو سونپ دیا ہے ، راولپنڈی سے الیکشن کمیشن دفتر تک پہنچنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز کا روٹ بھی طے کر لیا گیا ہے ،مریم نواز ریلی کی قیادت شمس آباد کے قریب نواز شریف پارک سے کریں

گی ،ریلی راول چوک سے ہوتی ہوئی شاہراہ دستور پر پہنچنے گی، سرینا ہوٹل پر پی ڈی ایم کی قائدین ریلیاں بھی مل جائیں گی ،سرینا ہوٹل سے تمام رہنما بڑی ریلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کے باہر جائیں گے،مسلم لیگ (ن) نے احتجاجی مظاہرے میں لاکھوں افراد لانے کا ٹاسک مقامی قائدین کو سونپ دیا ہے جبکہ اٹھارہ جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی میں تمام معاملات اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما و پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا ٹویٹ وزیر اعظم کیلئے چارج شیٹ ہے قومی طیارے کو ملائشین حکومت کی طرف سے تحویل میں لینے سے ایک بار پھر وزیر اعظم کی نااہلی و نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے ،فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کیلئے پی ڈی ایم 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر بھرپور احتجاج کرے گی، وزیر اعظم کی خواہش پر نواز لیگ اور پیپلز پارٹی غیر ملکی فنڈز لینے کے الزام پر تحقیقات کروانے کو تیار ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے، حکومت کے خلاف لانگ مارچ حتمی فیصلہ ہے جبکہ استعفے دینے کا آپشن بھی موجود ہے اور اس پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں دھرنا دینے کا

فیصلہ بھی 31جنوری کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا، پبلک اکائونٹس کمیٹی نے گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران پاکستا ن کی تاریخ کی ریکارڈ 5ارب روپے ریکوری کی ہے جبکہ اسکے مقابلہ میں نیب نے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود ساڑھے 4 ارب روپے کی رقم وصول کی ہے،عمران خان

عوام کو کچھ بھی ڈیلور نہیں کرسکے جبکہ جمہوری ممالک میں عوامی بے چینی اور احتجاج پر حکومتیں مستعفی ہوجاتی ہیں، وزیر اعظم اس قدر ڈھیٹ ہوچکا ہے کہ اسے اب کسی چیزکی کوئی پرواہ نہ ہے، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں بجلی اور گیس کے بحران نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…