ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم نے’’ سمری منظور نہیں کی‘‘ پیٹرول پھر بھی مہنگا ہو گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی قیمت کو 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں کو کم سے کم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ٹوئٹر پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں انافے کی لسٹ شیئر کر تے ہوئے بتایاکہ وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی

قیمت کو 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں کو کم سے کم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔‎دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش مسترد کر دی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی ہدایتنوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ پندرہ روز کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا۔خیال رہے کہ31دسمبر2020 کو بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کردیں۔یکم جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…