نابینا افراد کا دھرنا، میٹرو ٹریک بند کر دیا

14  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی ) نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے کر میٹرو ٹریک کو بند کر دیا ، بس سروس کو کلمہ چوک سے گجومتہ تک بند کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق نابینا افراد نوکریاں نہ ملنے پر ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے، بہاولپور سے تعلق رکھنے والے نابینا افراد نے کلمہ چوک پر احتجاج کیا،

نابینا افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میٹرو سروس بند کر دی۔میٹرو بس اتھارٹی نے احتجاج کے باعث میٹرو سروس کو شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک محدود کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نا بینا افراد سے مذاکرات کئے گئے اور انہیں ایک طرف بٹھادیاگیا ۔دوسری جانب احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 3فروری تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر سماعت کی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔ شہباز شریف کے وکلا ء نے بحث مکمل کرنے کے لئے مہلت طلب کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینا ہے لہٰذاعدالت بحث کا موقع دے۔نیب نے اعتراضات پر جمع کروائے گئے جواب میں موقف اپنایا کہ شہبازشریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے الزامات پر تفتیش جاری ہے۔ شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں جبکہ ان کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔احتساب عدالت نے گیارہ دسمبر 2019ء کو شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکلا ء کو بحث کے لئے تین فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…