پی آئی اے نے چین جانے والی تمام پروازیں معطل کردیں

14  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر

عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔دوسری جانب چین کی کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 50.38 فیصد تک موثر قرار دی گئی ہے۔برازیل میں اس ویکسین کے حتمی مراحل کے نتائج جاری کیے گئے ہیں، جس میں اس کی افادیت ابتدائی نتائج سے نمایاں حد تک کم بتائی گئی ہے۔بیماری کی روک تھام کے لیے اتنی افادیت ریگولیٹری منظوری کے لیے کافی ہے مگر ابتدائی نتائج میں اسے 78 فیصد تک موثر قرار دیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ساپالو کے بوتانتین انسٹیٹوٹ اور ساپالو حکومت کے مطابق سینوویک کی کووڈ ویکسین کلییکل ٹرائل میں مجموعی طور پر 50.38 فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔ٹرائل کے مطابق یہ ویکسین بیماری کی معمولی شدت کے کیسز روکنے میں 78 فیصد اور معتدل و سنگین کیسز کی روک تھام میں سو فیصد موثر رہی۔اس ویکسین کی افادیت کی مجموعی شرح عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔حیران کن طور پر گزشتہ ہفتے بوتانتین انسٹیٹوٹ نے جزوی نتائج میں کہا تھا کہ یہ ویکسین بیماری کی روک تھام کے لیے 78 سے سو فیصد تک موثر ہے۔برازیل کی 8 ریاستوں میں 13 ہزار طبی ورکرز کو اس ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…