اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازگل پرہتک عزت کا دعویٰ کرنے والا ترک کمپنی کا عہدیدار جعلساز نکلا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پرہتک عزت کا دعوی کرنے والا ترک کمپنی کا مقامی عہدیدار جعلساز نکلا، طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، طاہر مبین نے کمپنی کے بورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل پر ہتک عزت

کادعوی کرنے والا ترک کمپنی کے مقامی عہدیدار طاہرمبین کو جعلسازی پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا۔طاہر مبین نے کمپنی کے بورڈ سے بغیراجازت ہتک عزت کادعوی دائرکیا، ڈاکٹر شہبازگل پر ہتک عزت کا مقدمہ مقامی عہدیداروں کی ایما ء پر درج کیا گیا، ملزم کی جانب سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔عدالت میں جمع دستاویزمیں ملزم نے کمپنی کاجعلی اجازت نامہ جمع کرایا جبکہ کمپنی کے پاکستان میں تعینات 2ڈائریکٹرزمیں سے ایک کے جعلی دستخط کئے گئے اور جس دن اتھارٹی لیٹرپردستخط کئے گئے اس دن ڈائریکٹرپاکستان میں ہی نہ تھا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور عمران خان ہمیشہ ہر میدان میں کامیاب ہوئے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا روایتی حریف ہے اور اسکے خلاف کامیابی کا اپنا مزہ ہے۔شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل محنت سے کامیابی حاصل کی، اور ہمیشہ ملک کے لیے باعث عزت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہر میدان میں سخت محنت سے یہ مقام حاصل کیا اور کرکٹ سے لے کر سیاست کے میدان تک ان کا کردار سامنے رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کرکٹ میں آج بھی وزیراعظم کی مقبولیت برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کامیابی کا اپنا ہی مزہ ہے، ویرات کوہلی نے نواز شریف سے ہی سیکھا ہے مجھے کیوں ہرایا، گلہ کرنا ہندوستانی شائقین نے شاید نواز شریف سے ہی سیکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…