ریگولر داخلے بھجوانے کیلئے بڑی شرط ختم انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات خوشی سے نہال

13  جنوری‬‮  2021

لاہور،کراچی (آن لائن) محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری کالجز میں زیر تعلیم انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات کے ریگولر داخلے بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کیبندش کی وجہ سے کیا گیا ہے اور اس سلسلے

میں ڈی پی آئی کالجزنے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں ریگولر امیدواروں کی حیثیت سے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے دسمبر ٹیسٹ پاس کرنے کی شرط کو ختم کرنے اور کلاسوں میں 75 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی شرط میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریگولر داخلے بھجوانے کی پالیسی میں تبدیلی کی اس تجویز کی محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب سے منظوری لینا لازم ہوگی اور ڈی پی آئی کالجز پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب سے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔ دوسری جانب شہرقائد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں میں متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے غیر اعلانیہ طورپر اسکول کھول دیئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے دسمبر میں غیر معینہ مدت کیلئے شہر بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے سندھ حکومت نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیاتھا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم

نے 25 جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھالیکن شہر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے اسکول کھول دیئے ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو بغیر یونیفارم کے اسکول بھیجیں جو اسکول کھولے گئے ہیں۔ طلباکو ہدایت دی گئی ہے کہ

کورونا وائرس کے باعث ایس او پیز کا خیال رکھیں طلباایک دن کے وقفے سے اسکول آئیں گے۔ دوسری جانب آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی، مرکزی رہنماں شہاب اقبال، محمد یونس، ڈاکٹر نجیب میمن، دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، محمد سلیم،

توصیف شاہ، محمد ساجد، اعجاز علی، مسعود شاہ، منیر عباسی، شکیل سومرو، مرزا اشفاق بیگ،امتیاز مارکھانی، ضلعی صدور اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے فوری طور پر اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ Covid-19 کی وجہ سے سال 21-2020 کے بیشتر تعلیمی معاملات التوا کا شکار ہیں۔

نیز سال 22-2021 کے معاملات بھی طے کرنا باقی ہیں۔جماعت اول تا ہشتم امتحانات، نویں دسویں اور گیارہویں بارہویں کے امتحانات اور ان کے نتائج، اسکولوں اور کالجوں میں نئے داخلے سال 21-2020 کی تکمیل، 22-2021 کے آغاز، گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں اور دیگر معاملات کے لیے نظام الاوقات طے کرنا فوری طور پر ضروری ہے تا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کام بہتر اور منظم انداز میں انجام دے سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…