ملک بھر میں بجلی کی بندش، بجلی کے نیشنل کنٹرول سسٹم پر ہائی الرٹ

10  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میں بجلی کی فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔بجلی کی عدم فراہمی سے موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہیں اور بڑے شہروں میں پانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔لاہور میں بجلی کی بندش سے  اورنج لائن ٹرین کا آپریشن بھی متاثر ہوا اور کچھ دیر

کیلئے معطل کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں پانی قلت کے مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش سے کئی اخبار شائع نہیں ہوسکے جبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔شدید سردی اور بجلی کی بندش سے معاملات زندگی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے اہم سرکاری اسپتالوں بھی تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ بجلی کی بندش سے پانی کی فراہمی کا شیڈول اورموبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہے۔وزیرتوانائی عمرایوب کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی ترسیل بحال ہوگئی ہے اور سسٹم کو واپس آن لائن آنے میں مزید کچھ گھنٹے لگیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ رات11بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی جس کے سبب ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکونسی پچاس سے صفر پر آئی اور پاورپلانٹس بند ہوگئے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کا پانچ سوکے وی کا سسٹم ٹرپ کرنے سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا۔ ۔اسلام آباد کے بجلی کے نیشنل کنٹرول سسٹم پر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…