ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

لاہور، فراڈیا حاضر سروس ڈی آئی جی کو 10 لاکھ کا چونا لگا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی) لاہور میں ڈی آئی جی سلمان چودھری کے ساتھ 10 لاکھ کا فراڈملزم ارسلان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ۔ایف آئی اے لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیاملزموں نے ڈی آئی جی سلمان کی بیوی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کیا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر اہلیہ کے نام کی سم نکلوائی گئی ، سم

کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرکے 10 لاکھ روپے نکلوا ئے گئے، ملزم ارسلان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ،ملزم سیف الرحمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سی آئی اے کوتوالی میں اہم میٹنگ کی۔جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر، سی آئی اے کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپیکٹر نے بھی شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ، بدمعاش اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھتہ خوروں کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ سی آئی اے فورس کا کرائم کنٹرول کرنے میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ سی آئی اے ونگ بہت پروفیشنل اور محنتی فورس ہے۔ کرائم کنٹرول کیلئے سی آئی اے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سی آئی اے فورس کو ماڈرنگ فورس میں تبدیل کیا جائے گا۔ پالیسنگ میں مزید جدت لائی جائے۔ آرگنائزڈ کرائم کے نیٹ ورکس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ سی آئی اے لاہور ہد دے کہ نیک نیتی اور بہتر طریقے سے اپنے کام سے انجام دیں۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے سی آئی اے فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے نے بہت بڑے بڑے کریمنلز اور گینگسٹرز کو نکیل ڈالی ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے تمام تفتیشی افسران سے فرداً فرداً استفسار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…