اپوزیشن ایک ڈیمو کریٹک حکومت کو ہٹانے کیلئے فوج پر پریشر ڈال رہی ہے، جنرل باجوہ سلجھے ہوئے آدمی ہیں اگر ان کی جگہ کوئی اور آرمی چیف ہوتا تو فوج سے شدید ردعمل آتا، وزیراعظم عمران خان کا دعویٰ

18  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کر نے کیلئے میرے اوپر کوئی پریشر نہیں اور نہ ہی کوئی پریشر ڈال سکتا ہے،نوازشریف کے بیانات پر فوج کے اندر غصہ ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ سلجھے ہوئے آدمی ہیں، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف کی واپسی کیلئے کوششیں کررہے ہیں، نہیں بتا سکتے کب تک واپس

لائیں گے؟چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن لانگ مارچ کے دور ان یہاں ایک ہفتے گزار دے تو استعفیٰ کا سوچوں گا۔ ایک انٹرویومیں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے حوالے سے سوال پر کہاکہ یہ فوج پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ جمہوری حکومت کو ہٹا دو۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج میرے اوپر نہیں بیٹھی ہوئی میرے نیچے ہیں، میں فوجی قیادت کے کام سے بالکل خوش ہوں۔ اپوزیشن کے استعفیٰ کے مطالبے کے حوالے سے سوال پر اگر وہ لانگ مارچ کر دیں تو پتہ چل جائیگا کہ استعفیٰ ان کو دینا پڑے گا یامجھے دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتا ہوں اگر یہ ہفتہ گزار گئے تو واقعی میں استعفیٰ کا سوچنا شروع کر دونگا۔وزیر اعظم نے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ نوازشریف کے بیانات کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک سلجھے ہوئے آدمی ہیں اور ان کے اندر ٹھہراؤ ہے جس کی وجہ سے وہ بر داشت کررہے ہیں، کوئی اور فوج میں ہوتا تو بڑا ری ایکشن آنا تھا کیونکہ فوج کے اندر بہت غصہ ہے،وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں مجھے پتہ ہے وہ بر داشت کررہے ہیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم چاہ رہے ہیں نواز شریف کو ڈی پورٹ کروائیں، کیا کریں یہ دھوکہ دیکر گیا؟اس بار اتنی ایکٹنگ کی ہے کہ بالی ووڈ میں ان کو آسکر ایوارڈ مل جاتا۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو واپسی لانے کیلئے کتنی دیر لگے گی

کچھ کہہ نہیں سکتا مگر کوشش کررہے ہیں۔اسرائیل کو تسلیم کر نے کے حوالے سے میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ڈال سکتا ہے، مجھ پر اس لئے کوئی پریشر نہیں ڈال سکتا کیونکہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر چل رہا ہوں، جب تک فلسطینیوں کو ان کے حقوق نہیں ملتے اس وقت اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے، پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کابینہ کے ایک رکن کی جانب سے اسرائیل کے دورے کی نیوز فیک ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…