سلیم مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی شیئرز منجمد کیے جانے کا تحریری حکم نامہ جاری

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)جعلی اکائونٹس اسکینڈل کیس میں سلیم مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی شیئرز منجمد کیے جانے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔جعلی اکائونٹس اسکینڈل میں کڈنی ہلز میں غیر قانونی الاٹمنٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سلیم مانڈوی والا کے مبینہ بے نامی شیئرز منجمد کیے جانے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جبکہ تحریری حکمنامے کے ساتھ نیب کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ بھی منسلک کی گئی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون اور سلیم مانڈوی والا نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے 14 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بزنس ڈیل کی آڑ میں اومنی گروپ کے جعلی اکائونٹس سے رقم وصول کی گئی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ سلیم مانڈوی والا نے ملازم کے نام منگلا ویو کمپنی کے31 لاکھ شیئرز خریدے، نیب کے پاس کافی شواہد موجود ہیں کہ سلیم مانڈوی والا سیکشن 9 کے تحت جرم کے مرتکب ہوئے۔احتساب عدالت نے کہا کہ نیب کو خدشہ تھا سلیم مانڈوی والا شیئرز فروخت نہ کردیں اس لیے منجمد کردیے گئے۔احتساب عدالت نے ایس ای سی پی، سلیم مانڈوی والا اور مبینہ بے نامی دار طارق کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…