جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موقع سے فوری فائدہ اٹھائیں ایف آئی اے میں ایک ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ایک ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ ایف آئی اے کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔ایف آئی اے مختلف شعبوں میں گریڈ 1 تا 17 کی 930 اسامیوں پر نئی بھرتیاں کرے گی۔

ایف آئی اے میں آفیسر گریڈ 16 اور 17 کی 99 اسامیاں بھی خالی ہیں۔گریڈ 16 اور 17 میں افسران کو سرکاری سطح پر رائج طریقے کے تحت بھرتی کیا جائیگا، گریڈ ایک تا 15 کی 831 خالی اسامیوں پر ایف آئی اے اپنے مروجہ طریقہ کار کے تحت بھرتیاں کر سکے گی۔حکومت نے ایف آئی اے کو نئی بھرتیوں کا کام 6 ماہ میں مکمل کرنے کی اجازت دی ہے، وفاقی حکومت نے چند ماہ پہلے بھی ایف آئی اے میں 89 ملازمین و افسران کی بھرتی کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…