تبدیلی سرکار 2سالہ دور اقتدار میں نواز شریف کے 3ادوار سے زائد قرض لے چکی ، شہباز شریف نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

24  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن ) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والے کہہ رہے ہیں گھبرانا نہیں ہے،کیا اس طرح لوگوں کے پیٹ بھرجائیں گے، تبدیلی سرکار اپنے 2سالہ دور اقتدار میں نواز شریف کے 3ادوار سے زیادہ قرض لے چکی ہے پھر بھی عوام ایک وقت کی روٹی

اور پرانے پاکستان کو ترس رہے ہیں ،حکومت احتساب کے نام پر اپو زیشن کو انتقام کا نشانہ بنا کر دیوار کے ساتھ لگا رہی ہے ، گندم کا سیزن ختم نہیں ہوا اور ملک سے گندم اسمگل ہوگئی، گندم اور آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، آج چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی اوپر چلی گئی ہے ، غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور آج بھی حکومتی ارکان کا طریقہ کار اپوزیشن کا ہی ہے ، (ن)لیگ کی قیادت کے خلاف بے پناہ پروپیگنڈا کیا گیا، کون سا ا ین آر او کس نے این آر او مانگا ہے سامنے لائیں، پروپیگنڈا کا مقصد عوامی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، وزیرخارجہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر سعودی عرب جیسے دوست ملک کو بھی ناراض کر دیا ، اس حکومت نے سی پیک کو متنازعہ بنایا ، حکومت کی اپنی کابینہ میں اشرافیہ کے لوگ بیٹھے ہیں، ادویات اسکینڈل میں ملوث وزیر پتہ نہیں کہاں ہے یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہبازشریف نے پیر کو اسلام آباد میں پارٹی کے سینئیر رہنمائوں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ،مفتاح اسماعیل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ میر حاصل بزنجو کے انتقال پر افسوس ہوا۔ انہوں نے پاکستان اور جمہوریت کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں۔ تبدیلی سرکار نے عوام کو دکھوں، تکلیف اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، 2سال میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، نواز شریف کے 2014سے

2018تک جو منصوبے شروع ہوئے ان کی مثال نہیں ملتی یہ سب منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہوئے، 72سال میں ایسے منصوبوں اور ترقی کی کوئی نظیر نہیں ملتی، سکھر سے حیدر آبادموٹروے ہوں یا مانسہرہ ایسے منصوبوں کی مثال نہیں ملتی، آج تک ہمارے اوپر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، حکومت نے بھرپور کوشش کی مگر وہ ہمارے اوپرایل این جی منصوبہ ہو یا وفاقی، سی پیک سمیت ہمارے اوپر ایک روپے کی کرپشن

ثابت نہیں کر سکے، نواز شریف کے دور میں پاکستان میں تاریخی کام ہوئے ان کی حکومت کے تیسرے دور میں ایک دمڑی اور دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، آج چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے اوپر چلی گئی ہے، پہلے چینی ایکسپورٹ ہوتی تھی مگر اب امپورٹ کی جا رہی ہے۔ چینی ایکسپورٹ کر کے حکومتی نمائندوں نے اربوں روپے کمائے، ملک کی 72سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گندم کی ابھی تک کٹائی سیزن ابھی ختم ہی

نہیں ہوا تھا کہ گندم ملک سے غائب ہوگئی، مگر حکومت نے 66لاکھ ٹن گندم اکٹھی کی تھی تو وہ گئی کہاں کیونکہ ملک میں تو آج بھی آٹے کا بحران ہے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں اس حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھر میں جاری ہے حالانکہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود ہے۔ 1952کے بعد ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ جی ڈی پی کی گروتھ منفی میں آگئی ہے۔ جتنا قرض انہوں

نے لیا ہے اتنا نواز شریف نے اپنے 3ادوار میں بھی نہیں لیا۔ حکومت آج بھی کنٹینر پر کھڑٰ ہے ان کو غریب عوام کا احساس تک نہیں۔ ہسپتالوں سے ادویات غائب کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی سکین غریبوں کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات بند کر دی گئی ہیں۔ حکومت کے اردگرد اشرافیہ بیٹھی ہوئی ہے۔ انہیں نہ گورننس آتی ہے کہ کوئی کام کرنا، ان کو بس نیب کے ذریعے اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا آتا ہے۔ تبدیلی کے

خواہاں آج خود اس تبدیلی پر رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لاکھوں طلباء کو ماہانہ وظائف دیتی تھی وہ سب ختم کر دئیے گئے ہیں، ہماری حکومت نے ہونہار طلباء و طالبات کو 20ارب روپے کے وظائف دئیے میرٹ کے اوپر اعلیٰ تعلیم ان کو مفت دلوائی گئی۔ اس ساے نظام کو تبدیلی سرکار نے تباہ و برباد کر دیا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خارجہ امور پر حکومت نے آج پاکستان کو تنہا کر دیا ہے۔ ایک منجھے ہوئے

شخص سے سعودی عرب کے حوالے سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے سی پیک کا مذاق اڑایا۔ الزامات لگائے اور تضحیک کی۔ 27لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اس کو بھی ناراض کر دیا۔حکومت نے پاکستان کو جوکہ ترقی کی جانب گامزن تھا اس کو دوبارہ 1952کے دور میں لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ ہماری معیشت اس وقت زبوں حال ہے۔ ہماری ایکسپورٹ ، انوسٹمنٹ سب زیرو ہو چکی ہے، اس موقع پر

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو سال میں حکومت فارن پالیسی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، کشمیر میں جو قتل عام ہو رہا ہے یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ 15 منٹ کھڑاہو کر یا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے اور گانا گانے سے کشمیر آزاد نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی سی پیک کے خلاف بیان دیا ہماری خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی کامیابی سی پیک ہے۔

چین کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات ہماری لائف لائن ہے۔ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کے ہم بھی حامی ہیں ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات اچھے کریں تاکہ سرحدیں محفوظ ہو جائیں۔اس مو قع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ایک دن میں ایک ارب روپے سے زائد روزانہ کی بنیاد پرگردشی قرضے بڑھ رہے ہیں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔موجودہ دور حکومت میں پیٹرول پر 45

روپے ٹیکس ہے جب کہ حکومت بے خبر ہے اور جھوٹ بولنے پر مجبور ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کا سرکلر ڈیٹ دو ہزار 200 ارب روپے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انرجی کے شعبوں میں حکومتی نا اہلی سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے بجلی کی تیاری میں ایک وفاقی وزیر کا پلانٹ بھی شامل ہے۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ سالوں میں دس ہزار ارب قرض لے کرموٹرویزبنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے اور گوادر کو تبدیل کردیا۔ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 ہزارارب قرض بڑھانے کی حکومت ذمہ دارہے۔ آٹا اورچینی میں کرپشن ہوئی سب جانتے ہیں اور آٹا و چینی ہی مہنگی بھی کردی گئیں موجودہ حکومت نے 700 ارب کے نئے ٹیکسز لگائے ہیں جب کہ چاول، کپاس اور گنے کی پیداوار کم ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…