منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کورونا رپورٹ تو منفی آ ئی پھرشہبازشریف کیوں نہیں آئے؟ عدالت کے استفسار پر جانتے ہیں انکے وکیل نے کیا انکشاف کیا؟

7  جولائی  2020

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16جولائی تک توسیع دیدی ۔لاہور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کی کورونا کی رپورٹ تو منفی آ گئی پھر وہ کیوں نہیں حاضر ہوئے۔شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ طبی ماہرین کے مطابق کورونا

کی دو رپورٹس منفی آئیں تو مریض کو صحتیاب سمجھا جاتا ہے۔ شہباز شریف کی ٹیسٹ رپورٹ تو منفی ہے لیکن ان میں ابھی بھی کورونا کی علامات ہیں، صحت مکمل ٹھیک نہیں ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے عبوری ضمانت میں تین ہفتوں کی توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے کہا کہ آج حاضری سے بھی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔مزید دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…