آپ پر یہ دو الزام ہیں، ڈاکٹر شہباز گل صحافی کے سوال پر حواس باختہ ہوگئے،شدید ردعمل

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل صحافی کے سوال پر حواس باختہ ہوگئے اور صحافی کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی۔گزشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈاکٹر صاحب آپ پر الزام ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے آپ کو نکالنے کی وجہ جنسی ہراسگی بنی اور دوسرا الزام ہے کہ آپ سی آئی اے کے پے رول ہیں۔

دوران پریس کانفرنس ڈاکٹر شہباز گل سوال کا جواب گول کر گئے مگر پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر شہباز گل آپے سے باہر ہوگئے اور سوال کرنے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ آپ میرے لئے اپنی بہن کا رشتہ لے کر آئے تھے جس پر وہاں موجود صحافیوں اور ڈاکٹر شہباز گل میں تلخ کلامی ہوگئی۔ صحافتی تنظیموں نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو خط لکھا جائے گا اور ڈاکٹر شہباز گل سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…