نیب نے جو کا روائی کی یہ تو کھوکھلا ٹارزن ہے، شاہد خاقان عباسی برس پڑے‎

3  جون‬‮  2020

نیب نے جو کا روائی کی یہ تو کھوکھلا ٹارزن ہے، شاہد خاقان عباسی برس پڑے‎لاہور( آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے جو کل کا روائی کی یہ تو کھوکھلا ٹارزن ہے نیب حکومت کا ذیلی ادارہ ہے اور حکومتی فرمائش پر کام کر تا ہے ،عوام میں رہنے والے شخص کی تفتیش بھی عوام کے سامنے ہونی چاہیے،حکومت اور نیب کی بدنیتی عوام کیسامنے آ گئی، شہباز شریف کے

خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا،جب ادارے بدنیتی پر اترآئیں تو ملک کھوکھلا ہو جا تا ہے ۔ لا ہور ما ڈل ٹاون میںمسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظوری پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہو ے کہا کہ شہباز شریف کو 14روز کی عبوری ضمانت ملی ہے  نیب اور حکومت کی بدنیتی عوام کونظر آ گئی ہے شہباز شریف پر آج تک ایک الزام ثابت نہیں ہو سکا،شہباز شریف نیب کے ہر سوال کا جو اب دے رہے ہیں 10 سال وزیر اعلیٰ رہنے والے شخص کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں گزشتہ 20ماہ سے وہ نیب کے ہر سوال اور جب بھی بلا تی ہے پیش ہو تے رہے اس بار کورونا کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو ئے مگر انہو ں نے نیب کو ہر سوالنا مہ کا جواب بھجو ایا ہے ‎شہباز شریف 70دن نیب کے ریما نڈ میں رہے پھر بھی وہ کچھ ثابت نہیں کر سکے آج آشیا نہ ، صاف پا نی اسکیم اور 56کمپنیو ں کے کیسز کا کیا بنا نیب کو جب ان کیسز سے کچھ نہیں ملا تو وہ آمد ن سے زائد اثاثہ جا ت کیس اور منی لا نڈرنگ کے کیسز کو لے آئی مگر ان کو اس بھی کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ نیب کیمرے لگا کر تفتیش کرے جو عوام کا کام کر تے ہو ئے  ان کی  تفتیش بھی عوام کے سامنے ہو نی چاہیے عوام کے سامنے تفتیش ہو تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ 20سال سے نیب الزام تراشی اور ہتک عزت کا کا م کر رہا ہے جب ادارے بدنیتی پر اترآئیں تو ملک کھوکھلا ہو جا تا ہے کیا نیب عوام کے سامنے جو اب دہ نہیں  نیب چیئرمین حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں فارن فنڈنگ کیس ہے لیکن کوئی کاغذ جمع نہیں ہوا چیئرمین نیب بتائیں کہ کس مقصد کے لیے 28 مئی کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے چیئرمین نیب زما ن پا رک کے مکا ن کا پتہ کریں وہ کس کا اثاثہ ہے نیب کو بی آر ٹی ، شوگر ،ادویات اسکنڈلز کے ثبوت دیئے مگر وہ انہو ں نے کچھ نہیں کیا چیئرمین نیب بتائیں وہ حکومت سے احکامات لیتے ہیں یا نہیں کا بینہ کے وکیل پہلے ہی پیش گوائیاں کر تے ہیں ہیں کہ نیب ٹارزن بنے گا نیب نے جو کل کا روائی کی یہ تو کھوکھلا ٹارزن ہے نیب حکومت کا ذیلی ادارہ ہے اور حکومتی فرمائش پر کام کر تا ہے ‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…