مدرسے کی چھت گرگئی ،سات بچے جاں بحق  تیرہ زخمی ، کئی حالت نازک ، ہر کوئی افسردہ ہو گیا 

3  جون‬‮  2020

شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں صابر جان کوٹ میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں سات بچے جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے ۔ ڈی ایس ی اعظم خان کے مطابق شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 7  بچے جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے ، زخمی بچوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں سے کئی بچوں کی حالت نازک ہے،

وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر نے شیواہ میں چھت گرنے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس نصیب کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، واقعہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔ وزیر نے کہاکہ افسوسناک واقعے میں شہید و زخمی بچوں کو مالی امداد دی جائے گی۔اقبال وزیر نے کہاکہ حضرت ولی کی موت پر بھی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، تمام زخمیوں کی بہترین طبی امداد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…