ملک کے کتنے اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے؟ این ڈی ایم اے کا اہم انکشاف

28  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(اے این این)یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے 60 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، ٹڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں سے بلوچستان میں 31، خیبر پختون خوا میں 9، پنجاب میں 10 اورسندھ میں 10 اضلاع متاثر ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، ملک بھر میں 1127 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حوالے سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4200 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا ہے،بلوچستان میں 1500 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 800 ہیکٹر، خیبر پختون خوا میں 700 ہیکٹر، سندھ میں 1200 ہیکٹر رقبے کو ٹڈی دل سے پاک کرنے کے لیے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…