24 گھنٹوں میں سندھ میں کرونا کے سینکڑوں کیسز ، 14 افراد جاں بحق ، وزیراعلیٰ سندھ نے تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

23  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 762 نئے کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مزید 14 مریض انتقال کرگئے جبکہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات انہوں نے بروز ہفتہ کو وزیراعلی ہائوس سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔

عالمی وبائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوراں 4336 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 762 مثبت کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتک 153902 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 21645 کورونا کیسز ظاہر ہوئے، جو مجموعی ٹیسٹیوں کا 14 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 14 مریض انتقال کرگئے اور انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 354 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 14078 مریض زیرعلاج ہیں، گھروں میں 12424، آئسولیشن سینٹرز میں 794 اور اسپتالوں میں 860 مریض زیرعلاج ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 34 وینٹی لیٹرز پر ہیں، اللہ پاک ان کو جلد صحت عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ آج مزید 198 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7213 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے کا تناسب 33.4 فیصد ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ صوبہ کے 762 نئے کیسز میں سے 618 شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی ٹرانسمیشن اب بھی پھیل رہی ہے۔ ضلع وار اعداد وشمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی کراچی میں 190، ضلع جنوبی کراچی میں 115، ضلع وسطی کراچی میں 112،

ملیر میں 81، کورنگی میں 76، ضلع غربی کراچی میں 44، لاڑکانہ میں 20 ، سکھر میں 16، حیدرآباد میں 15، خیرپور میں 15، شہیدبینظیر آباد میں 8، گھوٹکی میں 5، قمبر-شہدادکوٹ میں 3، جیکب آباد میں 2، میرپورخاص میں 2 جبکہ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اورجامشورو میں ایک ایک مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پروازوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 18 اپریل سے 5 مئی تک 28 پروازوں میں 5051 تارکین وطن پاکستانی کراچی پہنچے اور ان مسافروں میں سے 976 مثبت پائے گئے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں رہیں اور بازاروں میں غیرضروری رش نہ کریں یہ آپ کے مفاد میں بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنانا ہی اس وبا سے نجات پانے کا راستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…