منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سینکڑوں گھرعید پر غم میں ڈوب گئے،احسن اقبال صاحب !! ابھی غم بانٹنے کا وقت ہے اللہ آپ کو عقل دے، احسن اقبال کے ٹوئٹ پر شہباز گل کا شدید ردعمل

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو کہا ہے کہ ‘‘احسن اقبال صاحب !! سیکڑوں گھرعید پر غم میں ڈوب گئے، آپ کو سیاست کی پڑی ہے’’یہ بات انہوں نے احسن اقبال کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنے ردعمل میں کہی،

شہباز گل نے لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ؟ ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سیکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے ہیں لیکن آپ کو چرب زبانی سے فرصت نہیں۔ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ آپ کی سب باتوں کاجواب ہمارے ہاس ہے لیکن یہ موقع نہیں جواب دینے کا، کہیں نہیں جاتی آپ کی سیاست، پھر کرلیجیے گا،ابھی دلاسہ دینے کاوقت ہے، غم بانٹنے کا لمحہ ہے اللہ آپ کو عقل دے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب سے تبدیلی سرکارآئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں، معیشت، کرنسی، صنعت، زراعت، برآمدجات ، ریلوے، طیارے کریش، کشمیر، سی پیک، امن عامہ، گورننس، سمندر کی گیس بھی کریش، جس حکومت کی بنیاد جھوٹ، بہتان، نفرت، تکبر پر ہوگی وہ کریش ہی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…