شاباش فوادچوہدری! آج ملک کے بیشترعلاقوں میں عید ہوگی، چاند کے معاملے پر وفاقی وزراء فواد چوہدری کی حمایت میں آ گئے

23  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزرا چاند کے معاملے پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی حمایت میں آگئے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاباش فوادچوہدری! آج ملک کے بیشترعلاقوں میں عید ہوگی، ایسے تمام مسائل دورکرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہئے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر فوادچوہدری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چاندپر سائنسی انداز اپنانا قابل تعریف ہے،شاباش فواد!وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاندسے متعلق وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی حمایت کرتاہوں، رویت ہلال کمیٹی سے بھی درخواست ہے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، رویت ہلال کمیٹی کے جید علما سیدرخواست ہے مل کرچلیں۔ شہباز گل نے کہا کہ فوادچوہدری کی پریس کانفرنس سائنس اور تحقیق کی حوصلہ افزائی ہے، فوادچوہدری کی پریس کانفرنس صرف چانداورعیدتک محدودنہیں، معاشرے میں رجعت پسندی اوردقیانوسی نظریات پرضرب لگے گی امید ہے اس ارتعاش سیپاکستان میں مثبت تبدیلیاں ہوں گی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں آج عید منائیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…