زندگی موت بے شک سب اختیار اللہ کا، آخری وقت میں ائیر ہوسٹس کو طیارے سے نیچے اتار دیا گیا

22  مئی‬‮  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے شک زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت جہاز سے آخری لمحات میں ائیر ہوسٹس مدیحہ کو طیارے سے نیچے اتار لیا گیا۔ اس طیارے میں 90 سے زائد مسافر سوار تھے، پاکستان ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس مدیحہ ارم کو طیارے سے اتار کر ان کی جگہ انعم خان کو سوار کیا گیا، طیارے سے اتارنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن یہ اس ائیرہوسٹس کی خوش قسمتی ہے اور زندگی تھی جو انہیں طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ پی آئی اے کے طیارے

میں 90 مسافر اور 8 عملے کے افراد موجود تھے۔پی آئی اے کے ترجمان عبد الستار کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 90 مسافروں اور 8 عملے کے لوگوں کو لے کر کراچی آرہی تھی۔طیارے کا رابطہ 2 بجکر 37 منٹ پر منقطع ہوا تھا،طیارے میں نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی بھی موجود تھے، اس کے علاوہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی طیارے میں موجود تھے۔سندھ حکومت نے کراچی کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…