بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کیا احساس پروگرام کو قانونی تحفظ حاصل ہے،کس طرح ادائیگیاں ہورہی ہیں‘ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سوالات پوچھ لئے

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے لاک ڈائون کے باعث وکلا ء کے لیے امدادی رقم مختص نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے احساس کفالت پروگرام پر سوال اٹھاتے ہوئے استفسارکیا ہے کہ کیا احساس پروگرام کو قانونی تحفظ حاصل ہے؟ ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت سرکاری افسر نے تسلیم کیا کہ

احساس کفالت پروگرام کو قانونی تحفظ حاصل نہیں جس پر فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ بغیر قانونی تحفظ کے کیسے کسی کو رقم دی جاسکتی ہے ؟۔کفالت پروگرام سے جواب مانگا تھا ،بینظیر انکم سپورٹ کا جواب آگیا ۔چیف جسٹس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری کو 6جون کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وکلا ء کے لیے فنڈز مختص نہیں کیے۔انکم سپورٹ ایکٹ موجود ہے ادائیگیاں کفالت پروگرام کے تحت ہورہی ہیں ،احساس کفالت پروگرام کے تحت کس طرح ادائیگیاں ہو رہی ہیں؟ ،کیوں نہ اس کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیں ۔ہائیکورٹ بار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت حکومت کو وکلا ء کے لیے فنڈزمختص کرنے کا حکم جاری کرے ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…