پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا اولاد کی شہریت کیا ہوگی؟ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا

3  مئی‬‮  2020

لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی افریقہ کی شہریت کے حامل بچوں کی پاکستانی باپ سے بازیابی کی دائر درخواست پر اپنے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا ہونیوالی اولاد پاکستانی ہی ہوگی، عدالت نے پاکستانی باپ سے بازیابی کی دائر درخواست پر درخواست گزار کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنیکا حکم دیدیا ہے۔عدالت نے کہا کہ پاکستانی شہری باپ کی کسی بھی ملک میں پیدا ہونیوالی اولاد شہریت ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانی شہری ہی ہو گی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے

جنوبی افریقی خاتون سمیعہ موسس کی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا ہے۔ تحریری فیصلہ میں گارڈین عدالت کو درخواست گزار کے بچوں عبدالحنان موسس اور ارشمان رضوان کی تحویل کی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار خاتون سمیعہ موسس گارڈین عدالت کی اجازت کے بغیر اپنے بچوں کو پاکستان سے باہر نہیں لے جا سکتیں۔ عدالت نے درخواست گزار خاتون کی دونوں بچوں سے ہر اتوار کے روز ملاقات کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…