پی آئی اے نے کراچی سے خصوصی چارٹرپروازیں چلانے کی تیاریاں شروع دیں

8  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی) پی آئی اے نے کراچی سے خصوصی چارٹر پرواز یں آپریٹ کر نے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور کراچی سے لندن، مسقط اور دبئی کی پروازیں شیڈول کرلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کراچی سے خصوصی پرواز یں چلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کراچی سے لندن،مسقط،دبئی کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی،مختلف ملکوں کیلئے خصوصی پروازیں 13 اپریل تک جاری رہیں گی۔پی آئی اے کی جانب سے 13اپریل تک کا کراچی سے پروازوں کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔12اپریل کو کراچی لندن اور مسقط کی3 پروازیں شیڈول ہیں جبکہ 13 اپریل کو کراچی سے لندن دبئی کی پروازیں بھی شیڈول کردی گئی ہیں۔ہم وطنوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان اور قومی کوآرڈی نیشن کمیٹی تمام معلامات کو مانیٹر کر رہے ہیں، دیگر ممالک میں پھنسے مسافروں نے ایک وڈیو پیغام میں حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وطن واپسی پر مسافروں کو 24 گھنٹے کے لیے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کیا جائے گا، جہاں ان کا سویب ٹیسٹ لیا جائے گا۔سی ای او ارشد ملک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پی آئی اے ہر قومی خدمت میں ایک قدم آگے کھڑی ہوتی ہے، جب بھی ملک کو ضرورت پڑی پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دے گی، فضائی عملہ قومی ہیروز ہیں جو خطرات کے باوجود بیرون ملک بے یار و مددگار ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے مستعد اور سرگرم ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…