ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

قرنطینہ کئے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب، ڈپٹی کمشنر کا بھارہ کہو کھولنے کا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفاقت نے کہا ہے کہ بھارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور تبلیغی جماعت کے تمام لوگوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آچکے ہیں جس کے بعد اب کل تک وہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ گھر جا سکیں گے۔ کل تک بارہ کہو کھول دیا جائے گا، دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس

سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں پمز ہسپتال میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں۔پمز ہسپتال کے حکام کے مطابق خاتون 12 مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں اور کورونا وارڈ میں 24 روز تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہیں، خاتون کے پھیپھڑوں پر وائرس کا گہرا اثر ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے پہلے ان خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ان کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…