پاکستان کے انتہائی اہم شہر میں لاک ڈائون کی وجہ سے غذائی اجناس، دالوں ،چاول اور گندم کے بحران کا شدید خدشہ، انتہائی افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی

4  اپریل‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں لاک ڈائون اور کورونا کے سبب غذائی اجناس، دالوں ،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گڈر ٹرانسپورٹرز نے کہاکہا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے باوجودہائی ویزپرمال بردار گاڑیوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے ، جس کے باعث غذائی اجناس،دالوں،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق لاڑکانہ سندھ میں اناج کی مال بردار گاڑیوں کو ناجائز روکا گیا اور ڈی سی لاڑکانہ کے حکم سے اناج اور دالوں سے بھری گاڑیوں کو ناجائز طور پر حراست

میں لیا گیا۔گڈز ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے بتایاکہ حکومتی احکامات کے باوجود تمام نیشنل ہائی ویز گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کو کام سے نہ روکا جائے لیکن انتظامیہ اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹرز کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق غذائی اجناس اور اشیائے خوردو نوش کی ترسیل میں رکاوٹ سے شہروں میں غذائی بحران پیدا ہو جائے گا۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ سندھ پولیس،پنجاب پولیس کا رویہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ انتہائی افسوسناک ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…