شہری کی خود کشی نے ریڈزون میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمر جنسی اور سخت سکیورٹی کے بڑے بڑے دعوئوں کا پول کھول دیا

3  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم ہائوس کے سامنے ریڈزون کے بیچ و بیچ شہری نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ، ہائی الرٹ سکیورٹی کو خبر تک نہ ہوئی۔ ریڈزون میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمر جنسی اور سخت سکیورٹی کے بڑے بڑے دعووں کا پول کھل گیا۔

فیصل نامی شخص نے ریڈزون میںوزیراعظم ہائوس گیٹ نمبر 2کے سامنے خود کو آگ لگائی اور جل کر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس کے سامنے ریڈ زون ک درمیان فیصل نامی شخص نے خود کو آگ لگادی۔ اسلام آباد کے ریڈزون میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی اور سخت سکیورٹی کے بڑے بڑے دعووں کا پول کھل گیا۔ فیصل نامی شخص مری کا رہائشی تھا ۔فیصل نے خود کو آگ لگا دی اور جان دے دی مگر ہائی الرٹ سکیورٹی کو خبر تک نہ ہوسکی۔ اسلام آباد کے ہائی الرٹ ریڈزون میں شہری کی خودکشی کے بعد پولیس دم توڑتے شہری کی میت اٹھانے پہنچی۔ پمز برن سنٹر میں منتقل کیا گیامگر شہری دم توڑ چکا تھا۔ ہائی الرٹ سکیورٹی میں ریڈزون دن دیہاڑے شہری کی خودکشی نے اسلام آباد پولیس اور سکیورٹی پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے۔ فیصل نامی شخص کی خودکشی حدود تھانہ سیکرٹریٹ میں آتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک کو 24گھنٹے کے اندر تمام معاملات کی تحقیقات کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ۔ فیصل نے پی ایم سیکرٹریٹ ک گیٹ نمبر2کے سامنے اپنے آپ کو آگ لگالی تھی۔کیا اسلام آباد پولیس صرف ناکوں پر عام شہری کو تنگ کرنے کے لئے ہی تعینات ہے۔ اس واقع کے بعد رینجر اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…