طوائفوں کو راہ راست پر لانے کیلئے چالیس لاکھ روپے سالانہ خرچ کر رہا ہوں،کرونا وائرس سے متعلق مولانا طارق جمیل نے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے اہم بات کر دی

1  اپریل‬‮  2020

سانگلہ ہل (آن لائن ) پاکستان کے ممتاز عالم دین معروف سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں طوائفوں کو راہ راست پر لانے کیلئے چالیس لاکھ روپے سالانہ خرچ کر رہا ہوں مہاراجہ رنجیت سنگھ نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ملتان ، کہروڑ اور طلمبا میں طوائفوں کے تین بازار حسن بنوائے تھے جہاں سے ہر سال ساٹھ سے ستر کے قریب طوائفیں ناچ گانے کے فنگشن کرنے و دیگر آلودگی کی خاطر دبئی جاتی تھیں ۔

جبکہ اس وقت دس کے قریب طوائفوں کا قافلہ دبئی جاتا ہے ۔ وہ گذشتہ رات نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران بتا رہے تھے۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ میں نے جب طوائفوں کو اپنے پاس بلا کر کہا کے تم میری بیٹیاں ہو تو وہ رونے لگی اور انہوں نے کہا کہ ہمیں تو آج تک والدین نے بیٹی نہیں بنایا ۔ انشااللہ بہت جلد طوائفوں کو راہ راست پر لایا جائے گا۔انہوں نے موجودہ کرونا وائرس کے پیش نظر اس بات کو درست قرار دیا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اتحاد کر کے کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے جنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے اس بات کو درست تسلیم کیا کہ عمران خان اور پاک آرمی چیف مجھے پیار کرتے ہیںاور میاں محمد نواز شریف بھی مجھے بہت عزت و احترام دیتے ہیںاور انہوں نے اس موقع پر پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حکومت کے کرونا وائرس کے خلاف جاری ہونے والے احکامات کی مکمل پابندی کریں اور انہوں نے نبی پاک ﷺ کی احادیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبی پاک ﷺ نے بھی مشکل گھڑی میں اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی ۔ اس بناء پر آج اس کرونا وائرس کی مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان کی طرف سے مساجدمیں نماز کی پابندی پر تنقید نہیں کرنی چاہیے اور اس کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…