’’چین نے سمجھ لیا پاکستانی دھوکہ دینے والے نہیں ‘‘ چین پاکستان کی دوستی نوعیت امریکا اور اسرائیل جیسی 14ٹن سامان اور ڈاکٹر ز کی ٹیم بھیجنے کے بعد کیا چیز پاکستان آنے والی ہے؟ زبردست خبر سنا دی گئی

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ 25سال قبل ہمارے ایک دوست چین گئے ، انکی ٹاپ لیڈر شپ سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی نوعیت بتائی اور کہا پاکستان چین کیلئے اس طرح ہے جیسے امریکہ کیلئے اسرائیل ہے، ہم آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ چین نے یہ سمجھ لیا ہے کہ پاکستان کی قوم دوستی کے قابل ہے،

قابل اعتماد اور دھوکہ دینے والی نہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کار نے کہا ہے کہ جب ہم چین گئے تو ہم نے وہاں پر ان میں دوستی اور محبت کا عنصر دیکھا ۔ چین نے کرونا سے لڑنے کیلئے 14ن سامان بھیجا ، مزید بھی آئے گا ۔ ڈاکٹر بھی ہماری مدد کیلئے چین سے آئے ہیں ۔ عوام کو چاہیے کہ احتیاط بڑھا دیں ، بار بار ہاتھ دھونا بہت ضروری ہے ۔ اس وقت زمین پر گندگی اور ظلم بڑھ گیا ہے ، ظلم اللہ تعالی کو ناپسند ہے ۔دوسری جانب پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ چین سے امدادی سامان لےکر نور خان ائیربیس چکلالہ پہنچ گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل افضل کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔قبل ازیں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، مختلف ممالک سے عطیہ کی شکل میں بھی وینٹی لیٹرز آئندہ ہفتے پہنچ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…