ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

دیکھ لیا پتنگ بازی کا انجام ،قاتل ڈور نے ڈولفن اہلکار کی جان لے لی

datetime 15  فروری‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلے میں ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈولفن اہلکار صفدر ٹائون شپ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ نشتر کالونی کے علاقے لیل گائوں میں رنگ روڈ کے قریب گلے میں ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔نشتر کالونی پولیس نے جاں بحق ہونے والے ڈولفن اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر کالونی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے نے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پابندی اور سخت ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کوتاہی اور غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے،پتنگ بازی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…