جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کراچی میں عالمی معیار کی سہولیات دینے کا اعلان

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کراچی کے مکینوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز کی شہری سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں پلاٹ، فلیٹ اور رہائشگاہیں حاصل کرنے والوں کے لیے ایک تفصیلی ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہوں نے اضافی چارجز پر وضاحت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یہاں پر مکینوں کو

عالمی معیار کی سہولیات ملیں گی،بحریہ ٹاؤن سوسائٹی میں دنیا کی ہر سہولت دستیاب ہو گی،انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہر سیکٹر میں سکول،کالجز، یونیورسٹی،اعلیٰ معیار کی سیکورٹی، کھیلوں کے میدان سمیت بجلی اور گیس کی فراہمی مکمل دسیتاب ہو گی۔جس کے لیے مکینوں کو ترقیاتی اخراجات اضافی ادا کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں لگائے چارجز پر خدشات ہیں کہ یہ چارجز مناسب نہیں لگائے گئے۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے بارے ممبران کے جو تحفظات ہیں کہ جوچارجز لگائے گئے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ایشیاء کی سب سے خوبصورت سوسائٹی ہے، دنیا کی ہر چیز وہاں دستیاب ہے۔یونیورسٹی ،کالج سکولز، سینما، پارکس دنیا کی ہر چیز یہاں دستیاب ہے۔ہرسیکٹرمیں لوگوں کو گیس اوربجلی دی گئی ہے، ابھی تک لوگوں کو فری آف کاسٹ گیس دے رہے ہیں۔ اللہ کے کرم سے بحریہ ٹاؤن دنیا میں ایک مثال قائم کرے گا، ابھی ہم نے اقراء یونیورسٹی کوبلڈنگ دی ہے، کراچی کا سب سے بڑا اسٹور وہاں یونیورسٹی کھولنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ممبران نے اپنے پلاٹ کیلئے بکنگ کی تھی تو اس کے کلاز 26,27میں واضح لکھا ہوا ہے کہ بجلی، گیس، ٹرانسپورٹ کے چارجز علیحدہ لیے جائیں گے۔بجلی کا مطلب یہ نہیں کہ کے ای نے آپ کے گھر میں میٹر لگا دینا ہے، اس کیلئے بحریہ انتظامیہ پورا انفراسٹرکچر بچھا رہی ہے۔

ٹرانسمیشن لائن، گریڈ سب بحریہ ٹاؤن دے رہا ہے، ہمارے ہاں بجلی کی بالکل کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی۔ہم 45روپے فی یونٹس بجلی بناتے ہیں اور نیپرا کے 15روپے فی یونٹس ریٹ پر دیتے ہیں۔صفائی اور پانی کی نکاسی کا بہترین انتظام ہے، سکیورٹی کا بہترین انتظام ہے، یہ ساری چیزیں پیسے کے ساتھ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بحریہ ٹاؤن شروع ہوا ، توفلیٹ ہم نے 21لاکھ 60ہزار کا ہم نے بیچا تھا،

آج وہ 65سے 80لاکھ تک چلا گیا ہے۔ اسی طرح 46لاکھ والا گھر آج ڈیڑھ کروڑ سے اڑھائی کروڑ تک چلا گیا ہے۔اس وقت ہم نے گھروں کی تعمیر میں خود پیسے ڈالے تھے تاکہ لوگ یہاں آکر رہنا شروع کریں۔میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے جوفلیٹ 21لاکھ 60ہزار کا ہم نے بیچا تھا، آج وہ 65سے 80لاکھ تک چلا گیا ہے۔ہم یہ چارجز 21لاکھ 60ہزار کے اوپر لے رہے ہیں،

اسی طرح اگر گھر 46لاکھ کا خریدا ہے وہ ڈیڑھ کروڑ کا ہوگیا ہے لیکن تعمیراتی چارجز صرف 46لاکھ کے حساب سے لے رہے ہیں۔ یہ چیز لوگوں کے ذہن میں واضح ہونی چاہیے کہ ہم تعمیراتی چارجز لوگوں سے ان کے منافع پر نہیں لے رہے، وہ آپ کی قسمت ہے، ہم تعمیراتی چارجز بھی اقساط میں مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی دعائیں ہیں ہم یہاں تک پہنچے ہیں، آپ میرے ای میل [email protected] پر اپنی رائے بھیجیں ہم اس رائے پر بھی غور کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…