جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ نے چوہدری برادران اور تحریک انصاف کے ناراض کارکنان کیلئے کھڑکیاں دروازے کھول دیئے ، پرویز الہٰی کے وزیراعلی پنجاب بننے کے امکانات بڑھ گئے ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 26  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ پتھر باہر سے نہیں آیا یہ پتھر اندر سے کسی نے چلایا ہے عمرنا خان نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب بنایا تو ان کو کمزور ظاہر کرنا شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیورو چیف لاہور رئیس انصاری نے کہا ہےکہ ان صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو کہنا پڑا کہ یہ وسیم اکرم پلس ہیں اب جو معاملہ اندر سے آیا یہ میرے نزدیک نہ کوئی فاروڈ بلاک ہے

نہ کوئی پریشر گروپ ہے لیکن وہ ایک ایسی آواز ہے جو بزدار خود بھی بچانا چاہے ہیں وہ ان کے ذریعے سینٹر کو بچانا چاہ رہے ہیں ان کے ساتھ جو سب سے بڑا الحاق رکھتی ہے وہ مسلم لیگ ق ابھی ان کے ساتھ جو پرویز خٹک ، جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے معاملات طے ہوئے ہیں ان کو چار اضلا ع چاہیے تھے ان کو چار اضلا ع مل گئے ہیں عثمان بزدار کو مسلم لیگ ق کی بہت سپورٹ حاصل ہے وہ چاہتی ہے بزدار یہاں سے نہ ہلے ، بزدار کو حقیقی سر پرستی عمران خان کی حاصل ہے عمران خان اتوار کو لاہور آرہے ہیں ان کے علاوہ ناراض ارکان بھی ساتھ بیٹھیں گے ابھی عثمان بزدار جاتے نظر نہیں آرہے یہ کہا جاتا ہے کہ جنات بھی کچھ کام کر رہے ہیں جتنے بھی لوگ باہر سے آئےتھے انہوں نے آواز اٹھانا شروع کر دی ہے ناراض گروپ کے ارشادیہ بھی پیپلز پارٹی سے آئے تھے لیہ سے ہیں مجھے مرکز اور پنجاب میں تبدیلی کے آثا ر نظر نہیں آرہے ابھی تک جو چیزیں نظر آرہی ان کے مطابق عمران خان اور عثمان بزدار اپنی اپنی جگہوں پر ہیں سارے پاورز چیف سیکرٹری اور آئی جی کو دے دیئے گئے ہیں اس لیے وزیراعلی کو پاور دینے کی بھی ضرورت ہے اگر وزیراعلی کو کمزور کر رہے ہیں تو عمران خان کو چاہیے ان کو تبدیل کر دیں آنے والے دنوں میں مجھے لگ رہا ہے کہ ایم کیو ایم کی ناراضگی بھی ختم ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کھڑکی دروازے کھول دیئے ہیں وہ چوہدری پرویزالہی کو ویلیکم کرنے کو تیار ہیں وہ تحریک انصاف کے ناراض ارکان کو بھی ویلیکم کرنے کیلئے تیار ہیں اگر ن لیگ نے پرویز الہی کی حمایت کر دی تو وزیراعلی پنجاب بن سکتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے ممبران کبھی بھی سپورٹ نہیں کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…