اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

جاپان نے لاکھوں پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا، رواں برس روزگار کیلئے 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ممالک بھجوائے جانے کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 24  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (پوئپا) کے مرکزی چیئرمین سرفراز ظہور چیمہ نے کہا ہے کہ جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ہنر مند اور نیم ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کو بھرتی کرنے کا جلد آغاز ہو گا۔ پاکستانیوں کے لئے جاپان میں روزگار کے موقع پیدا ہونا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی کامیابی ہے۔

سرفراز ظہور چیمہ نے ان خیالات کا اظہار پوئپا کے مرکزی دفتر میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ پاکستانی افرادی قوت کو جاپان بھجوانے کے لئے پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر باقاعدہ دستخط ہو چکے ہیں اس حوالے سے اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے میں انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی، چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل، سینئر وائس چیئرمین سید اظہر اقبال شاہ اور دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے طے پایا کہ حکومت پاکستان سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے افرادی قوت جاپان بھجوائی جائے گی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پوئپا سرفراز ظہور چیمہ نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور بیورو آف امیگریشن پاکستانیوں کو روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک بھجوانے میں پرائیویٹ سیکٹر سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جس پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری اور ڈی جی بیورو آف امیگریشن کاشف احمد نور مبارک باد کے مستحق ہیں، سرفراز ظہور چیمہ نے کہا کہ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی کی کوشش ہے کہ ملک سے بیروزگاری کے خاتمے میں حکومت کی مدد کرتے ہوئے رواں برس 50 لاکھ پاکستانیوں کو بیرون روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…