منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مسافروں کو تھپڑ، پی آئی اے فضائی میزبانوں کے لیے اہم احکامات جاری، بدتمیزی اور بدکلامی کرنے والے مسافروں کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں مسافروں کو تھپڑ مارنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کے لیے اہم احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کا بلک ہیڈ سیٹوں پر قبصہ کر کے بیٹھنے کے معاملے پر انتظامیہ نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چند دن قبل لاہور سے لندن کی پرواز میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا،

واقعے میں ملوث کیبن کریو کو ہیڈ آفس طلب کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس میں شو کازیامعطل کیا جانا شامل ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق منیجر فلائٹ سروسز نے لندن پرواز واقعے کے بعد کیبن کریو کے نام خط لکھ کر کہا ہے کہ کچھ مسافر بورڈنگ کے بعد بلک ہیڈ سیٹوں پر اضافی چارجز دیئے بغیر بیٹھ جاتے ہیں، اس کے بعد پی آئی اے کے عملے سے بد تمیزی اور بد کلامی بھی کی جاتی ہے، اس طرح کے واقعات نہ صرف کیبن کریو بلکہ دیگر مسافروں کے لیے بھی زحمت اور فلائٹ میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کیبن کریو کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ اس طرح کے مسافروں سے نرمی سے بات کر کے اضافی چارجز لیے جائیں، فلائٹ سپروائزر اس طرح کے معاملات میں اپنا کردار ادا کریں، بلک ہیڈ سیٹ پر زبردستی اور اضافی چارجز کے بغیر قبضہ کرنے والوں کو اگلے ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بد تمیزی اور بد کلامی کرنے والے مسافر کی تمام تر تفصیلات نوٹ کر کے اگلے اسٹیشن پر متعلقہ اداروں کو دی جائیں گی، بلک ہیڈ سیٹ پر بغیر اضافی چارجز دیئے اور بدتمیزی و بدکلامی کرنے والے مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ادھر ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ بلک ہیڈ سیٹیں اضافی چارجز پر دی جاتی ہیں، کیبن کریو مسافروں کو بلک ہیڈ سیٹوں کے چارجز ادا کرنے یا خالی کرانے کو کہتا ہے تو مسافر سیٹیں خالی کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور عملے سے گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…