اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کے مقابلے میں حکومت آدھا بھی پرفارم نہیں کر پائی، حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کو پاکستان کی نااہل ترین حکومت قرار دے دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کوئی غیر آئینی بات نہیں،مسلم لیگ (ن) نے اپنے دروازے سب کے لیے کھول رکھے ہیں،عام آدمی پر عیاں ہو گیا کہ پاکستان کی نااہل ترین حکومت ہے گندم کا بحران ہے چینی کا بحران آنے والا ہے،نااہلوں کی حکومت نے کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہاکہ پہلے ہی روز کہہ دیا تھا کہ جتنی خدمت ہم نے کی ہے اس سے آدھی بھی کر لیں تو بڑی بات ہو گی،(ن) لیگ کے مقابلے میں حکومت آدھا بھی پرفارم نہیں کر پائی،اشیائے خوردونوش دل چینی چاول آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھی،دو سو فیصد بلوں کا بوجھ عوام پر ڈالا،ایک آٹے کے تھیلے کیلئے عام شہری ترس رہاہے جس کی عجیب توجیہات پیش کی جا رہی ہیں،ہم حکومت کی گندم فصل سے پہلے پلاننگ کرتے رہے کوئی بحران نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پر عیاں ہو گیا پاکستان کی نااہل ترین حکومت ہے گندم کا بحران ہے چینی کا بحران آنے والا ہے اگر کمی تھی تو گندم امپورٹ کرنے کی کیوں اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا خبیر حکومت کو عدلیہ کی طرف سے غلط بیانی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے موجودہ حکومت کی کرپشن کی کلی کھول دی ہے،ڈھونڈنے سے پرانا پاکستان نہیں ملتا اور کرپشن پر ٹرانسپریسی انٹرنیشنل چیخ چیخ کر کرپشن کی داستان سنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان خواجہ برادران صاحب کے بارے کہتے رہے کرپٹ ہیں اگر کرپشن کی ایک پائی ثابت ہوئی تو قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے لوگ کہتے ہیں دسمبرمیں عام آدمی زیادہ روٹیاں کھاتے ہیں کچھ تو سوچو نااہلی کے بادل منڈلا رہے ہیں معاشی بحران قوموں کیلئے زہر قاتل ہے ہر آدمی پریشان ہیں ایف اے ایف ٹی ایف اور معاشی تلور لٹک رہی ہے بطور قوم ایک چیپنجز کے طور پر نمٹناہوگا۔پوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ٹریفک پولیس کی بدیمزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ارباب اختیار کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔حالیہ صورتحال پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…