ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پراپنا فیصلہ سنا دیا

22  جنوری‬‮  2020

بیجنگ (این این آئی)ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان بیجنگ میں مذاکرات بدھ کو بھی جاری رہے ،ایف اے ٹی ایف حکام کو گذشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ذرائع نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں،منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اجلاس میں اظہار اطمینان کیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا، ٹیرر فنانسنگ کی حوالے سے گرفتاریوں کی شرح 677 فیصد بڑھ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فیصد اضافہ ہوا، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں 31 کروڑ 42 لاکھ کی برآمدگی ہوئی۔ ذرائع  کے مطابق دسمبر 2019ء تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں ملک بھر میں 1104 گرفتاریاں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ان کیسز میں 196 کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، خیبر پختونخواہ میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، بیجنگ میں 23 جنوری تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…