مصر نے پاکستانیوں کے ویزے بند نہیں کیے مصری سفیر کا پاکستانی گروپ کے ساتھ ملاقات کے دوران دعویٰ

21  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فادل یعقوب نے دعویٰ کیا مصر نے پاکستانی باشندوں کے ویزے بند نہیں کیے‘ پاکستانی میڈیا میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مصری سفارت خانے کی طرف سے پچھلے سال 10 ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے‘ مصر ایک سیاحتی ملک ہے اور ہم پوری دنیا سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو مصر میں دیکھنا چاہتے ہیں‘ ہمارے دل اور باہیں پاکستانیوں کے لیے بھی کھلی ہیں‘

مصری سفیر نے یہ گفتگو آج مصری سفارت خانے میں پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ دیتے ہوئے کی‘ پاکستان کے سو صنعت کار‘ بزنس مین اور پروفیشنل 23 جنوری کی رات مصر کی سیاحت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں‘ مصری سفیر نے گروپ کے ارکان کو پاسپورٹ دیے‘ گروپ کے دس ویزے جاری نہیں کیے گئے‘

سفیر کے بقول یہ ویزے بھی کل جاری کر دیے جائیں گے‘ سفیر کا کہنا تھا مصری حکومت پاکستانیوں کو چھ ہفتوں میں ویزے جاری کرتی ہے لہٰذا مصر کی سیاحت پر جانے والے خواتین وحضرات کم از کم چھ ہفتے قبل ویزہ درخواستیں جمع کرائیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…