منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

گندم کا کوئی بحران نہیں، سرکاری گودام میں کتنی گندم موجود ہے؟ سندھ حکومت کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیرخوراک ہری رام کشوری لال نے کہاہے کہ سندھ میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے،کراچی میں سرکاری گودام میں 75000 بوریاں موجود ہیں جبکہ 25ہزارگندم کی بوریاں اورپہنچ گئی ہیں،بارہ دن گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے مسائل پیدا ہوئے،سندھ میں 152 فلورملز آپریشنل ہیں۔ کراچی میں 74 فلورملزکام کررہی ہیں۔ وہ اپنے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پرسیکریٹری خوراک لئیق احمد اورفلورملرزایسی ایشن کے رہنما بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرہری رام کشوری لال نے کہاکہ اس وقت کراچی میں 75000 بوریاں ہیں پچیس ہزارآگئی ہیں،حیدرآباد میں بھی بیس ہزاربوریاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق نے بیان دیا کہ سندھ حکومت نے خریداری نہیں کی ہے وہ بتائیں کہ لاہوراوردیگرشہروں میں بحران کیوں ہے،آٹھ لاکھ ٹن گندم فیڈ کے لئے دی گئی جس وجہ سے بحران پیدا ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے کئی اضلاع میں کوئی بحران نہیں ہے،این ایل سی سپلائی دیتا ہے،بارہ دن کی ٹرانسپورٹ ہڑتال نے بحران پیدا کیا،گڈز ہڑتال کی وجہ سے این ایل سی بھی متاثر تھا،ان کے ٹرالرنقل وحرکت نہیں کرپا رہے تھے۔ اب سپلائی کے بعد قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔فلورملزایسویسی ایشن کے چئیرمین چودھری محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پرانی بچی ہوئی گندم کی وجہ سے نئی خریداری نہیں کی کرائسزپورے پاکستان میں ہے،صرف سندھ میں بحران نہیں ہے،سپلائی اورڈیمانڈ میں فرق سے کچھ مسائل سامنے آئے۔ سیکریٹری خوراک لئیق احمد نے کہا کہ ڈیمانڈ اورسپلائی کے فرق سے آٹے کے ریٹ میں اضافہ ہوا،سپلائی بحال ہونے سے اب قیمتوں پر کنٹرول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرہری رام کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر اورگوداموں سے گندم غائب کرنے سے متعلق میں نے خود چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے۔ سیکریٹری خوراک سندھ لئیق احمد نے کہاکہ سندھ میں 192 فلور ملز نہیں ہیں 152 آپریشنل اور کراچی میں 74 چل رہی ہیں سستے بازارکے 8 اسٹال لگا کرایکس مل آٹا فروخت کیا صوبہ بھر میں بچت بازار لگائے جاریے ہیں جہاں سرکاری نرخ پرلوگوں کوآٹا دستیاب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…