نواز شریف اور چوہدری نثار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ سےکیسی خبر آگئی ؟(ن)لیگ والے ہکا بکا

15  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(انٹرنیشنل پریس ایجنسی) سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل6 کا مقدمہ بنانے پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف دائر کردی گئی ، جس میں کہا گیا دونوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6کا مقدمہ بنانے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں نواز شریف، چوہدری نثار و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نےخصوصی عدالت کی تقریری کوغیر قانونی قراردیاہے،ہائی کورٹ فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر تھی۔درخواست میں کہا گیا سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سابق سیکرٹری شاہد خان کیخلاف بھی غیر آئینی اقدامات پر فیصلہ دیا جائے‘درخواست میں کہا گیا نواز شریف کو واپس وطن لاکر سزا مکمل کرانے کا حکم دیا جائے اور چوہدری نثار ،شاہد خان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں.یاد رہے لاہورہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کاقیام اورفیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل6 کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتا، ملزم کی غیر موجودگی میں فیصلہ نہیں سنایاجاسکتا، ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل بھی کرنا غیر آئینی ہے۔واضح رہے خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں سابق صدر کو سزائے موت سنائی تھی.

جس کے بعد پرویزمشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایگزیکٹو اختیارات استعمال کرکے درخواست دائر کی، اس معاملے میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے.خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…