ڈیرہ بگٹی میں اربوں روپے کرپشن کی نذر ہو گئے، شاہ زین بگٹی سابق حکمرانوں کے خلاف بول پڑے

21  دسمبر‬‮  2019

کوئٹہ (آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہرفورم پر آوازاٹھائینگے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کے وسائل کو حقیقی معنوں میں وہاں کے عوام کے حوالے نہیں کیا گیا ماضی میں ڈیرہ بگٹی میں اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئی ان خیالات کا ااظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیاگیا اور وفاق کی جانب سے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن صحیح معنوں میں عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد نہیں کیا گیا اور نہ ہی وفاق نے بلوچستان کے وسائل دیئے ہیں ماضی میں بلوچستان میں اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئی ڈیرہ بگٹی میں بنائے گئے سڑکوں چھ مہینے میں خراب ہوگئے جس کی تمام تر ذمہ داری سابقہ حکمرانوں پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی کاموں کاآغاز کر دیا جلد ہی ثمرات نظر آئینگے وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے جو اعلانات کئے تھے اس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوا قومی اسمبلی میں بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے مسائل پر بولتا رہوں گا ہمارے اکابرین نے جیلیں کاٹی ہیں اور ہر مشکل دور میں ملک کا ساتھ دیا ہے بلوچستان میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے جدید دور میں بھی مریض دوسروں صوبوں کیلئے علاج کیلئے لے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم جمہوری وطن پارٹی نے اسمبلی میں پیش کیا جب تک بلوچستان کوان کا حق نہیں دیا جاتا بلوچستان ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ہیں اور ہمارے علاقے میں آج بھی ڈاکٹرز آنے کیلئے تیار نہیں ہیں کیونکہ ان کی تنخواہیں کم ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…