سابق صدر آصف علی زرداری کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا،ضمانت پر رہائی کے بعد طبیعت میں کافی بہتری،ہنسی مذاق بھی کرتے رہے

14  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کو ہفتہ کوکلفٹن کے نجی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کرینگے۔ آصف علی زرداری نے ہفتے کو بلاول ہاؤس میں دن بھر آرام کیا،پارٹی کے بعض سینئر رہنماؤں اور قریبی دوستوں نے ان سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی۔ کلفٹن کے نجی ہسپتال میں انکے چند ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے اوران کے ذاتی معالجین کے پینل میں شامل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ انکا طبی معائنہ کرے گا۔ آصف زرداری کی اسپتال آمد کے موقع پر

ان کے ہمراہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر کا ہفتہ کی شب اسپتال میں قیام کا امکان ہے۔ وہ اسپتال کی چوتھی منزل پر جہاں زیر علاج ہیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس طرف عام افراد کا داخلہ بند ہے۔بتایا جاتا ہے کہ رہائی کے بعد آصف زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے اور اسپتال جانے سے قبل انہوں نے بلاول ہاس کے لان میں کچھ دیر چہل قدمی بھی کی اور دوستوں سے ملاقات کے دوران وہ خوشگوار موڈمیں ان سے ہنسی مذاق بھی کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…