مقبوضہ کشمیر میںحالات بے قابو ، سکول‘ کالجز‘ یونیورسٹیاں حتیٰ کہ ہسپتالوں کو بھی تالے لگے ہیں‘ اب تک کتنے ہزار کروڑ کا نقصان ہو چکا ؟سندھ میںگورنر راج کی خبریں ، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رہے گا یا نکل جائے گا ؟ جاوید چوہدری کا تجزیہ ‎

10  دسمبر‬‮  2019

آپ کو یاد ہو گا وزیراعظم عمران خان نے کشمیری اور کشمیریوں کے بارے میں کہا کرتے تھے (ساٹس) یہ زیادہ پرانی بات نہیں‘ ۔۔اس بات کو صرف چار ماہ (گزرے) ہیں ۔۔لیکن حقیقت یہ ہے کشمیر میں آج کرفیو کو 128 دن ہو چکے ہیں‘ یہ ۔۔اس لحاظ سے دنیا کی تاریخ کے طویل ترین کرفیوز میں سے ہے‘ انٹرنیٹ بند ہے‘ موبائل کام نہیں کر رہے‘ سڑکیں بھی بند ہیں‘ سکول‘ کالجز‘ یونیورسٹیاں حتیٰ کہ

ہسپتالوں کو بھی تالے لگے ہیں‘ 15 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور حریت کانفرنس کے گیارہ ہزار ورکرز جیلوں میں بند ہیں جب کہ ہماری طرف سے سفارت تو دور ہم نے اب کشمیر کا ذکرہی بند کر دیا ہے‘ آج انسانی حقوق کا عالمی دن تھا‘ حکومت نے آج کے دن بھی کشمیر کے لیے کوئی کانفرنس نہیں کی‘ ہم نے کسی جگہ احتجاج بھی نہیں کیا لہٰذا ہم اگر کشمیر پر اپنی پالیسی دیکھیں تو ہم 128 دنوں میں بیانات سے مذمت پر آئے‘ مذمت سے ٹویٹس پر آئے اور اب ہم نے کشمیر کا چیپٹر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کلوز کر دیا ہے‘ ہمیں اب یہ تک یاد نہیں رہتا آج کرفیو کو کتنے دن ہو چکے ہیں‘ کیا یہ وہ سفارت تھی‘ کیا یہ وہ آواز تھی جو ہم نے پوری دنیا میں (اٹھانا) تھی؟ دوسری طرف انڈیا آج کشمیر سے ایک قدم اور آگے نکل گیا‘۔۔اس نے لوک سبھا میں مسلمانوں کے علاوہ پاکستان‘ افغانستان اور بنگلہ دیش کی چھ اقلیتوں کو نیشنلٹی دینے کا بل پاس کر دیا‘ گویا یہ مسلم دشمنی میں کشمیر سے بھی آگے نکل گیا‘ کیا ہم نے عملاً کشمیر کو (بھلا) دیا‘ کیا یہ اب ہمارا مزید ایجنڈا نہیں رہا‘ آج کے دن آپ ایک بار یہ ضرور سوچیے گا‘ ہم آج کے ایشوز کی طرف آتے ہیں(ساٹ‘ مرتضیٰ وہاب ‘پولیس افسر مداخلت/ گورنر)پولیس افسروں کے تبادلے پر وفاق اور سندھ ایک بار پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ رہے ہیں‘ پاکستان پیپلز پارٹی ۔۔اسے سندھ میں گورنر راج لگانے کا پہلا قدم قرار دے رہی ہے‘ یہ الزام کس حد تک درست ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جب کہ کابینہ نے آج مریم نواز کا نام ای اسی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کر لیا‘ یہ فیصلہ وقت پر انائونس کیا جائے گا‘ ہم ۔۔اس پر بھی بات کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…