متحدہ اپوزیشن نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

  بدھ‬‮ 4 دسمبر‬‮ 2019  |  18:27

اسلام آباد(این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔متحدہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے گئی اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس پر اپوزیشن کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں جبکہ الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران جنوری میں ریٹائر ہوچکے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر 6 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے،

جس کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائیگا جس سے انتخابات کا پورا سسٹم رک جائیگا، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے جس سے آئینی بحران پیدا ہو جائیگا، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث اب سپریم کورٹ ہی واحد راستہ ہے۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎