ڈیفنس سے اغواء کی گئی دعا منگی کون ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

3  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا کی گئی طالبہ دعا منگی کے خاندان کا تعلق شعبہ طب سے ہے۔ان کے والد ڈاکٹر نثار احمد منگی کراچی کے جناح اسپتال میں پلاسٹک سرجری کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر اور میڈیکل آفیسر ہیں۔

جو کئی سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد کورنگی روڈ پر قیوم آباد میں نجی کلینک چلاتے ہیں، کورنگی روڈ پر قیوم آباد کا سیکٹر اے ہی ان کا مستقل رہائشی پتہ ہے۔جناح اسپتال کی ڈاکٹرز کالونی ان کا سابقہ عارضی پتہ ہے جہاں سے اب یہ خاندان منتقل ہوچکا ہے۔15 ستمبر 2019 کو عمر کے بیسویں سال میں داخل ہونے والی دعا منگی نے کراچی کے علاقے صدر میں عائشہ باوانی اکیڈمی سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق دعا منگی نے ڈیفنس کراچی کے معروف نجی کالج میں داخلہ لیا، ایک کورس کرنے کے لیے امریکا گئیں، جہاں لگ بھگ ایک سال قیام کے بعد واپس آئیں اور اب ڈیفنس کراچی کی نجی لا یونیورسٹی میں فائونڈیشن کی طالبہ ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق 5 بہنوں میں دعا چوتھے نمبر پر ہیں، بڑی بہنیں شادی شدہ ہیں، لیلی منگی، خدیجہ منگی اور دعا منگی سمیت تمام بہنیں لبرل اور سوشل ایکٹیوسٹ بتائی جاتی ہیں۔دعا منگی کے اغوا کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے جواب میں ان کی بہن خدیجہ منگی نے پانچ منٹ سے زائد دورانیے کے ویڈیو پیغام میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…