لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا

3  دسمبر‬‮  2019

لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے گھی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 25 گھی ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ابو ذر سلیمان نیازی نے دلائل دئیے، درخواستوں میں گھی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار گھی کمپنیوں کے وکیل ابو ذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کر کے سرکاری نوٹفکیشن جاری کر دیا، حکومتی نوٹفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ابو ذر سلیمان نیازی نے نشاندہی کی کہ حکومت نے مینوفیکچرنگ کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹفکیشن جاری کیا اور حکومتی طے کردہ نرخ کے مطابق گھی فروخت ہونے سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت ابوذر سلیمانی نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گھی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…