ن لیگ ڈٹ گئی، شہباز شریف کی نواز شریف اور دیگر اہل خانہ سے چار گھنٹے طویل ملاقات، انتہائی اہم فیصلے

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے جاتی امرا ء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں مریم نوازاور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں حکومت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے مشروط اجازت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی کوآج ہونے والے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس او رشیڈول پریس کانفرنس کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے حکومت کی مشروط اجازت کو مسترد کردیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہنا ہے کہ حکومتی فیصلہ عمران خان کے متعصبانہ رویے اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔ ضمانت کے وقت آئینی و قانونی تقاضے پورے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائیجاچکے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)سے نکالنے کو مشروط کرنا ناقابل فہم حکومتی فیصلہ ہے، ای سی ایل سینام نکالنے کو مشروط کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ضمانت کے لیے آئینی اور قانونی تقاضے پہلے ہی پورے کیے جاچکے ہیں،عدالت کے اوپر ایک اور حکومتی عدالت نہیں لگ سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کو مشروط کرنے کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اس حوالے سے مسلم لیگ ن اپنا واضح موقف پیش کر چکی ہے۔ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف نوازشریف کی صحت کی سنگینی کا اعتراف کر رہی ہے تو دوسری جانب بد نیتی سے نوازشریف کے بیرون ملک علاج میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ نواز شریف کے علاج میں ہر لمحہ انتہائی قیمتی ہے اور ان کے علاج کو تاخیری حربوں کی نذر کرنا بدترین ظلم اور زیادتی ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار بے حس اور سنگ دل حکومت ہوگی، حکومت تاخیری حربوں سے نوازشریف کی زندگی اور صحت سے کھیل رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پارٹی کی سینیئر قیادت کا اجلاس کل طلب کیا ہے،جس میں حکومتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر سینیئر قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا جب کہ شہباز شریف جمعرات کو سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…