بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جھوٹے گواہوں کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا؟ چیف جسٹس نے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ جھوٹے گواہوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ڈسٹرکٹ سرگودھا میں چھریوں کے وار سے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جھوٹے گواہوں کے خلاف سپریم کورٹ نے بڑا اقدام

اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے دو جھوٹے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔عدالت نے جھوٹی گواہی کی بنا پر ظفر عباس اور مقصود حسین کو 28 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے اور احکامات جاری کیے ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا دونوں گواہوں کے ساتھ مقررہ تاریخ پر سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ جھوٹے گواہوں نے نظام عدل کو خراب کر دیا ہے، قانون میں قتل کے مقدمے میں اس عمل کی سزا عمر قید ہے لہٰذا جھوٹے گواہوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے گواہان نے عدالت کو گمراہ کیا ہے، دونوں گواہان موقع پر موجود نہیں تھے مگر انہوں نے خود سے کہانی بنا کر پیش کی۔عدالت نے جھوٹی گوہی کی بنا پر ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ذوالفقار حسین شاہ کو بری کر دیا، ٹرائل کورٹ نے ذوالفقار حسین شاہ کو سزائے موت سنائی تھی جب کہ جعفر شاہ کو بری کر دیا گیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان آسف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس مقدمے کی سماعت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…